چیف کمشنر اسلام آباد نے ہمیشہ اداروں کی فلاح و بہبود میں مرکزی کردار ادا کیا
اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) اسلام آباد کی سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری شوکت نے کہا ہے کہ چیف کمشنر اسلام آباد ذوالفقار حیدر ایک ایماندار اور قابل آفیسر ہیں جنہوں نے ہمیشہ اداروں کی فلاح و بہبود میں مرکزی کردار ادا کیا آج بھی چیف کمشنر اسلام آباد کی سربراہی میںآئی سی ٹی کے دیگر افسران اداروںکی بہتری اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں نمایاں کردار ادا کررہے ہیں۔ اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی دفعہ بزرگ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے جو اقدامات کئے گئے ہیں ان کا سہرا بھی چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی سی ٹی کے دیگر افسران کو جاتا ہے مگر بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ چند مفاد پسند عناصر اپنے ذاتی مفادات کیلئے چیف کمشنر اسلام آباد ،رجسٹرار کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی محمد علی، ڈائریکٹر فشریز لبنیٰ غیاث،رابعہ اورنگزیب اور ڈائریکٹر ایکسائز مریم ممتاز کےخلاف منفی پراپیگنڈے کر کے اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں ۔ ایک بیان میںچوہدری شوکت نے کہا کہ چند ماہ قبل ان مفاد پرست عناصر نے چند افسران کو تبدیل کر کے من پسند جگہ پر لگوانے کیلئے چیف کمشنر پر دباﺅ ڈالا تھا مگر چیف کمشنر اسلام آباد نے میرٹ اور اصولوں سے ہٹ کر تقرری و تبادلوں سے صاف انکار کر دیا تھا جس کا ان مفاد پرست عناصر کو دکھ تھا اس لئے یہ مفاد پرست عناسر چیف کمشنر اور دیگر ایماندار افسران کیخلاف منفی پراپیگنڈے کررہے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔