رونگہیا مسلمانوں پر مظالم کیخلاف کلمہ چوک کمال آباد میں احتجاجی مظاہرہ

09 ستمبر 2017

راولپنڈی(نےوز ڈےسک)برما میں رونگہیا مسلمانوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم کیخلاف اور اقوام عالم کی مجرمانہ خاموشی کیخلاف گزشتہ روز کلمہ چوک کمال آباد راولپنڈی کینٹ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مختلف مکاتب فکر کے افرادنے شرکت کی،اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی کینٹ کے سابق نائب صدر مسلم شہزادخان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برما میں روہنگیا مسلمانوں پر انتہائی دردناک انداز میں ظلم کیا جارہا ہے بچوں اور عورتوں کو ذبح کیا جارہا ہے امت مسلمہ کا فرض بنتا ہے کہ ان مظالم کو روکا جائے اور مسلمانوں کی مدد کی جائے مظاہرے سے قاری غلام محمد چشتی،پروفیسر عمران ابوبکر چشتی،ندیم فریدی،قاری ابراررضوری جبکہ تحریک انصاف کے فیض البشر،ملک عارف اعوان نے بھی خطاب کیا۔