چرس، شراب، اسلحہ برآمد،12ملزمان گرفتار
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوںاورناجائز اسلحہ رکھنے والوںکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے12ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے1300گرام چرس، 15لیٹر کھلی شراب ،02عدد پستول30بور معہ05روند،01عدد رائفل12بور برآمد کر کے ملزما ن کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹیکسلا پولیس نے زاہد سے1300گرام چرس، تھانہ وارث خان پولیس نے ذیشان سے15لیٹر کھلی شراب،تھانہ مندرہ پولیس نے امجد کو غل غپاڑہ کرتے ہوئے قابوکیا، تھانہ کینٹ پولیس نے عمیر کو غل غپاڑہ کرتے قابوکیا،تھانہ سول لائن پولیس نے گل خان سے01عدد رائفل12بور معہ02روند، تھانہ گوجرخان پولیس نے ضیا ءسے01عدد پستول30بور معہ03روند، تھانہ کلرسیداں پولیس نے قیصر سے01عدد پستول30بور معہ02روند، تھانہ مری پولیس نے نادیہ سے 01عدد چھری ، تھانہ ویسٹریج پولیس نے جلال خان کو غیر قانونی گیس ری فلنگ کرتے ہوئے قابوگرفتار کر لیاجبکہ وال چالنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ ویسٹریج پولیس نے سکندر تھانہ رتہ امرال پولیس نے عاصم اور کامران کےخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔