مسلم ممالک برما سے سفارتی تعلقات ختم کریں، حافظ عبدالرحمن مکی
اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی) دفاع پاکستان کونسل اور جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے جامع مسجد قبا اسلام آباد میں بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلمان ملک برما سے سفارتی تعلقات ختم کریں۔ ان کے سفیروں کو ملکوں سے نکالیں اور اپنے سفیروں کو واپس بلائیں۔برما کی فوج اور بدھسٹ دہشت گردمظالم سے باز نہیں آتے تو پاکستان ، ترکی اوردیگرمسلم ملکوں کو اپنی فوج داخل کرنے سے بھی گریز نہیں کرنا چاہیے۔برمی مسلمان دہشت گردوں کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ وہ کشمیریوں کی طرح پتھر لیکر بھی میدان میں نکل آئیں تو ظلم رک جائے گا۔انہوں نے کہاکہ امن کے دعویدار بدھسٹ برما میںمسلمانوں کو زندہ جلا رہے ہیں۔مسلمانوں کو کشتیوں میں سوار کر کے سمندر کی بے رحم موجوں کے سپرد کر دیا گیاہے ۔اس مسئلہ پر عالم اسلام کی بے حسی نمایاں ہے۔ انسانی حقوق کے نام نہاد اداروں کو بر ما میں ہزاروں مسلمان مائیں،بہنیں،بیٹیاں نظر کیوں نہیں آ رہیں ۔