نواز رضا آج واہ گارڈن میں استقبالیہ میں شرکت کرینگے

09 ستمبر 2017

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) پی ایف یو جے (دستور) کے صدر حاجی محمد نواز رضا کے اعزاز میں حسن ابدال کے سینئر صحافی محمد رفیق مغل کی طرف سے آج واہ گارڈن کے ہوٹل میں استقبالیہ دیا جائے گا۔ جس میں رفیق حجاج کمیٹی پاکستان کے صدر حاجی انجم حفیظ قریشی کے علاوہ حسن ابدال‘ ٹیکسلا‘ اٹک‘ حضرو‘ فتح جنگ کے صحافی شرکت کریں گے۔