این اے 120‘ مولاناعبدالرحمان وفدکے ہمراہ قاری محمد یعقوب کی انتخابی مہم کیلئے لاہور پہنچ گئے

09 ستمبر 2017

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) جماعت الدعوة راولپنڈی کے امیر مولانا عبدالرحمان مرکزی قیادت کی ہدایت پر سرگرم کارکنوں کے وفد کے ہمراہ این اے 120 میں ملی مسلم لیگ کے امیدوار قاری محمد یعقوب شیخ کی انتخابی مہم چلانے کے لئے لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں انہیں یو سی 45 میں انتخابی مہم کی ذمہداری سونپی گئی ہے۔ مولانا عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ ہم نے مسلم لیگ ن کی حکومت کو بہت کہا کہ ”ہمیں تنگ نہ کرو‘ اب جب ہم میدان میں آگئے ہیں تو وہ بہت تنگ ہو رہے ہیں“۔