لیاقت بلوچ آج راولپنڈی پہنچیں گے

09 ستمبر 2017

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ایک روزہ دورے پر آج ہفتہ کو راولپنڈی پہنچیں گے اور یہاں سید مودودی بلڈنگ میں جماعت کے ضلعی دفتر میں گیارہ ستمبر کو احتساب مارچ کے استقبال اور امیر جماعت سراج الحق کے چوک وارث خان مری روڈ پر خطاب کے انتظامات کے جائزہ اجلاس میں شرکت کریں گے اور بعد ازاں پانچ بجے پریس کانفرنس سے خطاب کریںگے۔ جائزہ اجلاس میں سٹی ڈسٹرکٹ رورل ڈسٹرکٹ اور کوہسار ڈسٹرکٹ انتظامیہ کمیٹیوں کے ارکان اور ضلعی امراءسید عارف شیرازی‘ شمس الرحمان سواتی سجاد احمد عباسی شرکت کریں گے۔