سندھ کی حالت مو ئن جو دڑو سے بھی بد تر ہو چکی ہے ، علی اکبر گجر
لا ہور(خصوصی رپو رٹر) مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدرعلی اکبر گجر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور پنجاب حکو مت کو نشانہ بنا نے والی سندھ حکو مت اپنے گر یبا ن میں جھانکے کراچی میں نکاسی آب کے نا لے کے بد ستور قبضہ ما فیا ئو ں کے کنٹرول میں اور شہر کے اکثر چو راہو ں او ر پلو ں پر حکو متی سر پر ستی میں تجا وزات قائم ہیں جس نے کراچی شہر کو مضبو ط بستی بنا ڈالا ہے وہ گزشتہ روز نوائے وقت سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہو ں نے کہا ہے کہ سندھ اور خیبر پی کے میں عملا ً کوئی حکومت نہیں حکمران جما عتوں کے دورے پر دونو ں صوبو ں کے وسائل لو ٹ رہے ہیں کر وڑوں روپو ں کے ٹی وی اشہارات دکھا ئی جا نے والی ترقی اور تبدیلی کا زمین پر کہیں وجو د نہیں سندھ کی حا لت مو ئن جو دڑو سے بھی بد تر ہوچکی ہے سندھ کے با شندے پختہ سڑکو ں ، شاہراہو ں اور صاف ستھرے شہروں کو ما ضی کی داستان سمجھنے لگے ہیں ملک کا معاشی انجن کسی بھی وقت گندگی اور گٹروں میں ڈوب سکتا ہے کراچی کی کو ٹی سڑک ایسی نہیں بچی جس پر گٹر نہ ابل رہے ہو ں شہر قائد کے نما زی گندگی اور ابلتے گٹروں کی وجہ سے قریبی مسجدوں میں جا نے سے بی قاصر ہیں جبکہ سندھ کے حکمر ان کر وڑوں روپے کے اشتہا رات کے ذریعے ترقی کے جھو ٹے راگ الا پ دیتی ہیں جبکہ دوسری طرف خیبر پی کے عوام کو ڈینگی کے رحم و کر م پر چھو ڑ کر صو بائی حکمران خبیر بینک کے معاملات چھپا نے کی کو ششوں میں مصروف ہیں ایک سوال کے جواب میں علی اکبر گجر نے کہا کہ2013 کے عام انتخا بات میں سندھ اور خیبر پختو نخو اہ کے عوام کے ساتھ بڑا دھو کا کیا گیا او ر ان کے ووٹ کو ذاتی مفادات کے حصول کا ذریعہ بنا کر دونو ں صوبو ں کی حکمران جما عتوں نے عوام کے اعتما د کو ٹھیس پہنچائی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی خدما ت اور ترقی کے منصو بو ں نے پنجاب بلو چستان کے بعد آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کو بھی اپنی طرف متو جہ کیا سندھ اورخیبر پختو نخواہ کے عوام 2018 کے انتخا بات کے لئے ابھی سے تیا ری اور اپنے صوبو ں کی تقدیر بدلنے کے لئے میا ں محمد نواز شریف کا ساتھ دے کر پاکستان کے تا بنا ک مستقبل کے لئے اپنے کردار ادا کریں گے ۔
علی اکبر گجر