پڈعید ن ، وین اور بس میں تصادم‘ 3افراد ہلا ک

09 ستمبر 2017

پڈعیدن(نا مہ نگار)مہران انڈس ہائی پربا راتیو ں سے بھری وین اور مسافر بس میں خوفناک تصادم تین افراد ہلاک پانچ زخمی۔ مہران انڈس ہائی وے پر پیر وسن کے قریب گل شاہ اسٹاپ کے مقام پر باراتیوں سے بھری وین اور بس میں خوفناک تصادم ہو گیا جس کے نتیجہ میں 3افراد زاہد حسن عمران اور بس کلینر مرتضیٰ جاںبحق ہو گئے جبکہ 5افراد ذوالفقار علی حاکم علی زاہد علی سمیت دیگر2 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں تعلقہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔