سب سے لمبے ناخنوں اونچے بالوں اور سر پر انٹینا لگانے کے نئے ورلڈ ریکارڈ قائم

09 ستمبر 2017

لندن (نوائے وقت رپورٹ) گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ 2018ء کے ایڈیشن میں سب سے لمبے ناخنوں، اونچے بالوں اور سر پر انٹینا لگانے سمیت کئی نئے ریکارڈ سامنے آئے ہیں۔ سب سے لمبے ناخنوں کا ریکارڈ امریکی ریاست ہیوسٹن کی ایانہ ولیز نے اپنے نام کیا ہے۔ لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والے بینی ہارلم بالوں کی 20.5 انچ لمبائی کے ساتھ نیا ریکارڈ بنایا ہے انہیں بالوں میں کنگھی کرنے میں 2 گھنٹے لگتے ہیں جبکہ دروازوں سے گزرنا ان کیلئے کافی مشکل ثابت ہوتا ہے۔ سر پر انٹینا لگانے والے پہلے انسان برطانوی شہری نیل ماربسن ٹھہرے۔ انہوں نے 2004ء میں سر پر انٹینا لگوایا تھا، انہیں رواں برس گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
ورلڈ ریکارڈ

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...