روپوش داعشی ڈان البغدادی شکست کا انتقام لینے کی تیاری میں سرگرم
ماسکو(این این آئی)دنیا کی انتہائی خوفناک دہشت گرد تنظیم ’داعش‘ اور اس کے سربراہ ابو بکر البغدادی کو شام اور عراق میں پے درپے ہونے والی شکستوں کے بعد اب وہ زخمی بھیڑیے کی طرح انتقام لینے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔غیرملکی خبررسا ادارے کے مطابق عراق کے شہر موصل اور تل عفرمیں سرکاری فوج کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنے کے بعد البغدادی زیرزمین کسی خفیہ مقام پر روپوش ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ البغدادی کا پتا چلانا اور اسے گرفتار کرنا آسان نہیں۔ پہلے تو اس کے ٹھکانے کا پتا چلانا مشکل ہی مشکل ہے۔ اس کے علاوہ اس تک رسائی ممکن نہیں کیونکہ اس کے گرد مقربین کا مضبوط حصار ہے جسے توڑنا آسان نہیں ہوگا۔ مبصرین کے مطابق البغدادی جہاں بھی روپوش ہے مگر وہ موصل، تلعفر اور الرقہ میں اپنی شکست کا بدلہ لینے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔عراق کے صوبہ کردستان کیانٹیلی سیکیورٹی انفارمیشن شعبے کے ایک عہدیدار لاھور طالبانی کا کہناتھا کہ البغدادی کے منصوبے کافی پیچیدہ ہیں۔ اس نے داعش سے وابستہ جنگجوؤں کے حوصلے بلند کرنے کے لیے مغربی ملکوں میں غیر معمولی انداز میں حملوں کی منصوبہ بندی کی ہے۔
البغدادی