یمنی حوثیوں کے آئینی حکومت کے وزراء کے گھروں پر چھاپے،لوٹ مار

09 ستمبر 2017

صنعائ(این این آئی)یمن کے دارالحکومت صنعاء میں حوثی ملیشیا نے صدر عبد ربہ منصور ہادی کی حکومت میں شامل وزرائے کے گھروں میں لوٹ مار کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور انھوں نے ان کے مکانوںمیں نئی چھاپا مار کارروائیاں کی ہیں ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمنی دارالحکومت سے تعلق رکھنے والے مقامی حکام نے بتایا کہ حوثی مسلح افراد نے نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ میجر جنرل حسین عرب کے گھروں میں لوٹ مار کی ہے۔انہوں نے کہاکہ حوثیوں نے بالخصوص صنعاء میں اپنے مخالف سیاست دانوں کے مکانوں میں لوٹ کھسوٹ کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔ انھوں نے یمن کے وزیر اطلاعات کے مکان پر بھی دھاوا بولا تھا اور ان کے محافظ کو اغوا کر لیا تھا۔حوثی ملیشیا کے افراد نے ان کے مکان کے دروازے توڑ دیے اور ان کی اشیاء کو نقصان پہنچایا۔یمن کے انسانی حقوق کے وزیر محمد عسکر کا کہنا تھا کہ اس طرح کی خلاف ورزیوں کا ریکارڈ جمع کیا جارہا ہے، ان کی نگرانی کی جارہی ہے ۔ایسے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور انھیں سزا دی جائے گی۔
لوٹ مار