پاکستان ، افغانستان سے مل کر انسداد دہشت گردی کا طریقہ کار بنا رہے ہیں: چین

09 ستمبر 2017

کابل(این این آئی)کابل میں متعین چینی سفیر یاؤ جینگ نے کہا ہے کہ بیجنگ حکومت افغانستان، پاکستان اور تاجکستان کے ساتھ مل کر انسداد دہشت گردی کے طریقہ کار کی تیاری میں مصروف ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے سے با ت چیت کرتے ہوئے چینی سفیر یاؤ جینگ نے کہاکہ افغانستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردانہ کارروائیاںصرف چین اور افغانستان بلکہ تمام خطے کے لیے تشویش کا باعث بن رہی ہیں۔ یاو جینگ نے افغانستان میں چینی سرمایہ کاری میں اضافے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ حکومت یہاں کئی منصوبوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔انہوں نے بدخشان میں فائبر آپٹک کیبل بچھانے کے منصوبے کا بھی ذکر کیاکہ حکومت شاہراہ ریشم اقتصادی تعاون کے منصوبے پر کام کر رہی ہے جوکہ حقیقت میں تو شاہراہ نہیں بلکہ خطے کے ممالک کے مابین اقتصادی رابطے بڑھانے اور مشترکہ ترقی کا ایک نظریہ ہے اور افغانستان چین کا ایک قریبی ہمسایہ ہے۔
چینی سفیر