خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مزید340 کیسز سامنے آگئے
پشاور(بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مزید340 کیسز سامنے آگئے ہیں ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں ایک ہزار نو سو اٹھارہ افراد کا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے تین سو چالیس میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے سرکاری رپورٹ کے مطابق صوبہ کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ چار سو بہتر افراد زیرعلاج ہیںجبکہ ایک سو اٹھ افراد کو صحت یاب ہونے پر اسپتالوں سے فارغ کردیا گیاہے ڈینگی سے اب تک خیبرپختونخوا میں اٹھارہ افراد کی اموات واقع ہو چکی ہے۔
ڈینگی/ 340 کیسز