چیف ایگزیکٹو پیڈو کا اپنی برطرفی سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

09 ستمبر 2017

پشاور(بیورورپورٹ) پیڈو کے برطرف ہونے والے چیف ایگزیکٹونے برطرفی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں خیبر پختونخوا حکومت نے پیڈو کے سربراہ اکبر ایوب کو گزشتہ ہفتے ملازمت سے سبکدوش کردیاتھا پیڈو کے چیف ایگزیکٹوکی برطرفی کے بعد اس فیصلے کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کیا جارہاہے جس میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ قانونی تقاضے مکمل کئے بغیراورغیر قانونی طور پر پیڈو کے سربراہ کو ملازمت سے فارغ کیاگیاہے ذرائع نے بتایا ہے کہ پیڈو کے سربراہ اس فیصلے کو آئندہ ہفتے سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کر رہے ہیں جس کے لئے وکلاء پینل بھی تشکیل دیدیا گیا ہے پیڈوکے سربراہ اکبر ایوب کی برطرفی کے بعد تاحال نئے سربراہ کی تقرری نہیں کی گئی ہے اور چارج سیکرٹری کودیا گیا ہے ۔
چیف ایگزیکٹو پیڈو/ برطرفی چیلنج