شہر ی کے اغواء میں ملوث معطل اے ایس آئی کیخلاف مقدمہ درج

09 ستمبر 2017

کراچی (کرائم رپورٹر) مبینہ ٹائون پولیس نے شہری کو اغواء اور فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے سی ٹی ڈی پولیس کے معطل اے ایس آئی صفدر زیدی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ معطل اے ایس آئی صفدر زیدی اور اس کے ایک ساتھی حیدر عباس کو شہزاد نامی شہری کو تاوان کے لئے اغواء کرنے اور فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا پولیس کے مطابق اے ایس آئی صفدر زیدی نے کچھ عرصہ قبل ایک لڑکی کو بھی اغواء کیا تھا اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی بناء پر اسے معطل کیا گیا تھا۔