کراچی‘ حادثات میں2 افراد ہلاک‘ بچی پانی کے ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق

09 ستمبر 2017

کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کے حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے میں صفورا چورنگی کے نزدیک تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک نوجوان23 سالہ ثناء اللہ ولد احسن اللہ ہلاک ہوگیا جبکہ بلدیہ نمبر2 میں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار نوجوان28 سالہ محمد فیاض کو کچل کر ہلاک کر دیا۔ دریںاثناء اورنگی ٹائون کے علاقے الطاف نگر میں کمسن بچی زیر زمین پانی کے ٹینک میں ڈوب کر ہلاک ہوگئی۔5 سالہ سحر دختر عمران گھر میں کھیلتے ہوئے پانی کے ٹینک میں گر گئی تھی۔
حادثات