نواز شریف نا اہلی کے بعد ملک ہیجا نی کیفیت سے نہیں نکل سکا ، ضیا ء عبا س

09 ستمبر 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ڈیڑھ سال تک چلنے والے پانامہ کیس کے فیصلے اور نواز شریف کی نا اہلی کے بعد بھی ملک ہیجانی کیفیت سے نہیں نکل سکا ہے جبکہ ہٹ دھرمی اور محاذ آرائی کی سیاست کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے پانامہ کیس کی سماعت کے دوران نواز شریف اور ان کے بچوں کوصفائی کا پورا موقع فراہم کیا اوراس کے بعد جے آئی ٹی کے سامنے بھی انہیں ثبوت پیش کرنے کے مواقعے ملے اس کے باوجود خود نوازشریف اور ان کے رفقاء کی جانب سے اعلیٰ عدلیہ کو متنازعہ بنانے کی کوششیں آئین اورقانون سے انحراف کے مترادف ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سید ضیاء عباس نے سپریم کورٹ کے پانامہ کیس کے فیصلے پر عملدرآمد میں تاخیر کو بھی انصاف کی راہ میں روڑے اٹکانے کے مترادف ہیں ۔ ان حا لات میں سید ضیا ء عباس نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کا سپریم کو رٹ کے پانچ رکنی بنچ کے فیصلے پر من وعن عمل کیلئے آئینی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔
ضیا ء عبا س