جعلی دستا ویزات کی نشاندہی کر نیوالا جدید سسٹم سندھ پو لیس کے حوالے

09 ستمبر 2017

کراچی( کرائم رپو رٹر)قائم مقام امریکی قونصل جنرل جان وارنر نے جعلی دستاویزات کی نشاندہی کرنے والا جدید ترین سسٹم سندھ پولیس کے حوالے کیا جس کی مالیت تقریباً ایک کروڑ تیس لاکھ روپے سے زائد ہے۔‘‘ویڈیو اسپیکٹرل کمپیریٹر 800’’ سسٹم سندھ پولیس کو جعلی سفری و شناختی دستاویزات، جعلی کرنسی، جعلی چیک اور دیگر جعلی دستاویزات کی شناخت اور روک تھام میں مدد دے گا۔ ‘‘وی ایس سی 800’’ امریکا کی جانب سے پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کو دیا جانے والا دوسرا سسٹم ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام قونصل جنرل جان وارنر کا کہنا تھا کہ‘‘ دنیا بھر میں کرپشن کے خلاف جنگ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے تاہم اس کی شروعات مقامی سطح پر ہوتی ہے اسی لیے کرپشن کے خاتمے کی مہم میں ہمیں سندھ پولیس کی مدد کرتے ہوئے بہت خوشی ہورہی ہے۔
جدید سسٹم