پا ک بحریہ کی پرو فیشنل مہا رت پر پو ری قوم کو فخر ہے ، گورنر سندھ
کراچی (اسٹاف رپو رٹر)گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کا شمار دنیا کی بہترین سمندری افواج میں ہوتا ہے ، سطح آب ہو یا زیر آب سمندر کی ، فضا ہو یا ساحل ، پاک نیوی، پاکستان کے سمندروں کی پاسبان، شمالی بحرہ عرب میں 2 لاکھ 40 ہزار مربع کلومیٹر پر مشتمل اکنامک زون اور مشرق میں سرکریک سے لیکر مغرب تک پھیلی ایک ہزار کلومیٹر طویل ساحلی پٹی کے دفاع اور قومی اثاثوں کی حفاظت کی ذمہ دار ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے یوم بحریہ کی تقریب سے خطاب میں کیا ۔ واضح رہے کہ جمعرات کے روز یوم بحریہ قومی جوش و جذبہ سے منایا گیا اس ضمن میں پی این ایس قاسم ، منوڑہ میں مرکزی تقریب میں پاک بحریہ کی چار جہتی جنگی مہارتوں اور مشقوں کا عملی مظاہر ہ کیا گیا ۔تقریب میں نیو ل چیف ایڈمرل ذکا ء اللہ ، کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل اطہر مختار ،میئر کراچی وسیم اختر،سول و عسکری شخصیات، سفارت کاروں سمیت دیگر اعلیٰ حکام کی بڑی تعداد شریک تھی ۔تقریب میں پاکستان نیوی کے اسپیشل گروپ اور پاک میرین سیکیورٹی ایجنسی نے بھی حصہ لیا جبکہ آبدوزوں ، بحری جنگی جہازوں ، فاسٹ اٹیک ، ہیلی کاپٹر ، اسپیڈ بوٹس ، سلیپنگ بوٹس سمیت دیگر جنگی سامان حرب کا زبردست مظاہرہ کیا گیا ۔ تقریب سے خطاب میںگورنر سندھ نے مزید کہا کہ پاک بحری کے جوانوں اور افسران کی مہارت کا عملی مظاہرہ دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں،پاک بحریہ کی پروفیشنل مہارت اور شاندار روایات پر پوری قوم کو فخر ہے،سمندری حدود کی نگہبان پاکستان نیوی ،دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک نیوی ہر قسم کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے جو وطن عزیز کی سمندری حدود کی نگہبان اور ان کی حفاظت کی ضامن ہے۔
گورنر سندھ