کراچی‘ فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں4 افراد زخمی

09 ستمبر 2017

کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت تین افراد زخمی۔ ایک شخص کو پستول کے بٹ مار کر زخمی کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق منگھوپیر کے علاقے گلزار آباد میں گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک خاتون37 سالہ نور بانو زوجہ زاہد حسین زخمی ہوگئی۔ قصبہ کے علاقے ایم پی آر کالونی میں مسلح افراد نے ایک نوجوان22 سالہ سجاد علی ولد یوسف خان کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔ اورنگی ٹائون کے علاقے شاہ ولی اللہ نگر میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ایک شخص30 سالہ توصیف ولد احمد اللہ زخمی ہوگیا جبکہ کورنگی میں چنیوٹ اسپتال کے نزدیک مسلح افراد نے رقم چھیننے کے دوران مزاحمت پر ایک نوجوان24 سالہ شہریار ولد حشمت کو پستول کا بٹ مار کر زخمی کر دیا۔
کراچی/ فائرنگ