کراچی‘ آر او پلانٹ بند ہونے سے لاکھوں افراد پانی سے محروم

09 ستمبر 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں صاف پانی کے آر او پلانٹ بند ہوگئے جس کے بعد لاکھوں افراد کو صاف پانی کی فراہمی بند ہوگئی اور اس کے ساتھ گڈ گورننس سوالیہ نشان بن گئی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ صاف پانی کے آر او پلانٹس کی بجلی کاٹ دی گئی ہے۔ جن علاقوں کے آر او پلانٹ بند ہوئے ہیں۔ ان میں لیاری‘ گولیمار‘ چار سو کوارٹرز ہاکس بے کے آر او پلانٹس شامل ہیں۔ پرانا گولیمار کے آر او پلانٹس کو ڈیزل کی فراہمی بھی بند ہے۔ آر او پلانٹ کی بجلی دوماہ قبل منقطع کی گئی تھی جس کا بل اب تک ادا نہیں کیا گیا۔ جبکہ یونس آباد ہاکس بے کے آر او پلانٹ کی بجلی عید سے10 روز قبل کاٹی گئی ۔400 کوارٹر کا آر پلانٹ بھی دو ماہ سے بند ہے تمام آر او پلانٹ کو چیف انجنیئر اویس ملک دیکھتے ہیں ان کو بار بار فون کیا گیا لیکن انہوں نے فون نہیں اٹھایا۔
آر و پلانٹ/ بند