پیپلز پارٹی کے پی کے صدر ہمایوں خان کی بلاول سے ملاقات

09 ستمبر 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی پی پی کے پی کے کے صدر ہمایوں خان نے آج بلاول ہائوس میں پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اس دوران پیپلز پارٹی سکھر کے صدرحاجی انور خان مہر نے بھی بلاول بھٹو سے ملاقات کی۔ دریں اثناء پیپلز پارٹی کے پی کے کے صدر ہمایوں خان نے مردان میں بلاول بھٹو کو جلسہ عام کی اجازت نہ دینے کی مذمت کی ہے اور اس کو صوبائی حکومت کی بوکھلاہٹ کا سبب قراردیا۔
بلاول ملاقات