خواتین کی عزت نہ کرنے والوں کو باہر نکال دینگے‘ بلاول بھٹو

09 ستمبر 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے وہ خواتین کے حقوق پر آنچ نہیں آنے دیںگے اور خواتین کی عزت نہ کرنے والوں کو باہر نکال پھینکیں گے وہ خواتین کے ایک وفد سے بات چیت کررہے تھے۔ وفد میں شگفتہ جمانی‘ مہرین بھٹو‘ سعدیہ جاوید شامل تھیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ خواتین کی عزت کرنا ورثہ میں ملا ہے بے نظیر بھٹو نے خواتین کی عزت کی اور ان کوحقوق دلائے انہوں نے وویمن بنک وویمن پولیس اسٹیشن قائم کیا۔
بلاول بھٹو