کلفٹن سے خصوصی عدالتوں کی منتقلی 16 ستمبر تک یقینی بنا نے کی ہد ایت

09 ستمبر 2017

کراچی ( اسٹاف رپو رٹر) وزیرا علیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 18 ستمبر تک انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کو سینٹرل جیل منتقلی کو یقینی بنا یا جا ئے ۔ انہو ں نے یہ بات وزیر اعلیٰ ہا ئو س میں کلفٹن سے انسداد دہشت گرد عدالت کی سینٹرل جیل منتقلی سے متعلق اجلا س کی صدارت کر تے کہی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر ورکس امداد پتافی ،صوبائی وزیر داخلہ سہیل سیا ل ، صو بائی وزیر قانو ن و جیل خا نہ جا ت ضیا ء الحسن لنجا ر ، پر نسپل سیکر یٹری سہیل راجپو ت ، شریک تھے ۔ اجلا س میں کلفٹن سے انسداد دہشت گردی عدالت کو سینٹرل جیل منتقل کرنے کے طریقے کا ر پر غور کیا گیا ۔سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ ستمبر تک عدالتوں کی کلفٹن سے سینٹرل جیل کراچی منتقلی کو یقینی بنا یا جائے ۔ اجلاس میں کلفٹن عدالت کی منتقلی کے بعد وہا ں پر ایک پبلک لا ئبر یری قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں چاہتا ہو ں یہ عدالتیں جیسے ہی خالی ہو ں وہا ں پر فوری طور پر ایک پبلک لائبر یری کا قیا م عمل میں لا یا جا ئے ۔وزیر اعلیٰ سندھ کو جیل میں انسداد دہشت گردی عدالتوں کی عما رتوں کے کا م کو فوری طور پر مکمل کر نے کی ہدایت کی ۔
عدالت منتقلی