نیب آرڈیننس کی منسوخی سے تنازعات نے جنم لیا‘آصف زرداری

09 ستمبر 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری نے حکومت سندھ کو ہدایت کی ہے کہ سندھ اسمبلی کی جانب سے نیب قوانین کی منسوخی کا دوبارہ جائزہ لیا جائے۔ جمعہ کو جاری کیے گئے ایک بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی جماعت ہے جس نے ہمیشہ وفاق کو مضبوط بنایا ہے۔ سندھ اسمبلی کی جانب سے نیب آرڈیننس کی منسوخی سے تنازعات نے جنم لیا ہے۔ حکومت سندھ دیگر صوبوں میں موجود قوانین کا جائزہ لے کر نئی قانون سازی کر سکتی ہے۔نظر ثانی کرکے دیگر صوبوں میں رائج قوانین کے مطابق نیا قانون بنایا جاسکتاہے۔
آصف زرداری