اورکزئی ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ، 6 اہلکا ر زخمی
ہنگو( نامہ نگار)اورکزئی ایجنسی میں فورسز کی گاڑی پر بم حملے میں 6سیکورٹی اہلکا ر زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکورٹی زرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ خادیزئی سے سیکورٹی فورسزکی گاڑی غلجو جا رہی تھی کہ اسی دوران راستے میںسڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی جس سے زور دار دھماکہ ہوا۔سیکورٹی زرائع کے مطابق دھماکہ کے نتیجے میں 6سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے جس میں حوالدار شفیق، سپاہی نور اللہ، سپاہی گل سعید جبکہ تین کے نام معلوم نہ ہو سکے شامل ہیں۔ سیکورٹی زرائع کے مطابق زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر کوہاٹ سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا جبکہ دھماکے کے بعد علاقے کو فورسز نے گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
اورکزئی ایجنسی /بم حملہ