گوجرخان کچہری فائرنگ کیس کا چالان پیش ہونے پر فریقین کو نوٹس جاری
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گوجرخان کچہریفائرنگ کیس کا چالان پیش ہونے پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت19 ستمبر تک ملتوی کر دی ۔ مقدمہ مےں نامزدملزم رمضان کو تھانہ گوجرخان پولیس نے فائرنگ کے بعد گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا تھا ملزم پر الزام ہے کہ اس نے اپنے بھائیوں کے قتل کا بدلہ لینے کی خاطر فائرنگ کر کے جیل سے لائے گئے دو حوالاتیوں کو قتل کر دیا تھا۔