ملک ابرار اور ملک افتخار کی کوششوں سے مقدمہ قتل کے فریقین میں راضی نامہ
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی کے رکن ملک ابرار احمد اور پنجاب اسمبلی کے ممبر ملک افتخار احمد کی کوششوں سے راولپنڈی کینٹ کے علاقہ مصریال میں جرگے میں قرآن پر حلف دینےکے بعد مقدمہ¿ قتل کے فریقین میں راضی نامہ ہوگیا جس کے بعد راضی نامہ عدالت میں داخل کردیا گیا۔ ملک برادران کی زیر صدارت منعقدہ جرگے میں اور بعدازاں دربار بابا غازی امام مشہدی سرکار نون شریف میں فریقین دعائے خیر کرکے بغل گیر ہوگئے۔ جرگے میں ملک ابرار احمد، ملک افتخار احمد، اشرف مغل، ملک فضل الرحمٰن، حاجی انجم حفیظ قریشی، چوہدری اعجاز ایڈووکیٹ، چوہدری ظہور، امین مغل اور سینئر صحافی حاجی محمد نواز رضا کے علاوہ مقتول ناصر مدعی ملک عرفان کا بھانجا اور محمد بشیر کا داماد تھا جبکہ قتل کے شبے میں چھ افراد عبدالرشید ، حامد، نوازش، عبدالمجید، شکیل احمد، محمد نعیم کے خلاف مقدمہ¿ قتل درج کیا گیا تھا۔ جرگے کے دوران قرآن پر دیئے گئے حلف سے مدعیان کی تسلی ہونے سے راضی نامہ ہوا۔ راضی نامے کا یہ واقعہ مصریال میں گزشتہ چالیس سال کے دوران پہلی بار ہوا جس پر عوامی حلقوں نے ملک برادران کی مصالحتی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔