گردہ سکینڈل مقدمہ میں گواہان کے پےش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)سول جج و جوڈےشل مجسٹرےٹ محمد اویس خان نے انسانی اعضاءکیغےر قانونی پےوند کاری اور خرےد و فروخت کے مقدمہ میں گواہان کے پےش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت انیس ستمبر تک ملتوی کردی ۔جمعہ کو عدالت میں گردہ سکینڈل کی سماعت کے دوران نامزد ملزمان کرنل (ر) ڈاکٹر مختار،ظفر اقبال وغیرہ حاضر تھے عدالت نے مقدمے کے گواہان کو طلبی کے سمن جاری ہونے کے باوجود عدالت مےںحاضر نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ،تھانہ روات پولےس نے جہلم روڈ پر واقع کڈنی سےنٹر کے مالک کرنل(ر) مختار ، اسکے بےٹوں اور ظفر اقبال وغےرہ کے خلاف پنجاب کے مختلف علاقوں سے لائے گئے دو درجن سے زائد خواتےن اور مرد بازےاب کرواتے ہوئے مقدمہ درج کےا تھاجس مےں تمام ملزمان عدالت سے ضمانت پر ہےں۔