راولپنڈی چیمبر کے ممبران کے ووٹ کے تقدس کی بحالی کی تحریک کو بھرپور پذیرائی ملی ہے، عبدالمجید امجد
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کے چیئرمینو راولپنڈی چیمبر کی قائمہ کمیٹی برائے اجتماعی سماجی ذمہ داری (سی اےس آر)کے چیئرمین عبدالمجید امجد نے کہاہے کہ راولپنڈی چیمبر کے ممبران کے ووٹ کے تقدس کی بحالی کی تحریک کو بھرپور پذیرائی ملی ہے اور یہ تحریک بہت جلد پایہءتکمیل تک پہنچے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے انجمن تاجران حیدر روڈ کے جنرل سیکرٹری شاہد بھٹی کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطا ب کرتے ہوئے کیا جس میں بڑی تعداد میں ممبران چیمبرز اور راولپنڈی چیمبر کے تاجروں نے شرکت کی ۔عبدالمجید امجد نے کہا کہ تحریک کامر کزی دفتر شالیمار ھاﺅس بالمقابل شاہین کارگو بے نظیر بھٹو ائیر پورٹ پر قائم کیا جائے گا جس کا افتتاح 13ستمبر بروز بدھ ساڑھے گیارہ بجے دن ہو گا۔