چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2گینگز کے 7ملزمان گرفتار
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) راولپنڈی پولیس نے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2گینگز کے 7ملزمان کو گرفتار کرکے نقدی ، موٹر سائیکل ،موبائل فونز اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی کی خصوصی ہدایات پر ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کے سدباب کےلئے ایس پی پوٹھوہار سید علی کی براہ راست زیرنگرانی،ڈی ایس پی کینٹ راجہ طیفور اور ایس ایچ او آر اے بازار معہ افسران و ملازمان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے دن رات انتھک محنت کرکے دو گینگز المعروف سنی گینگ اور بےدار گینگ کے مجموعی طور پر 7ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں مال مسروقہ و نقدی برآمد کرلی۔ اس سلسلہ میں ایس پی پوٹھوہار سید علی نے تھانہ کینٹ میں میڈیا کے نمائندگان کو خصوصی طور پر بریفنگ دی ۔ایس پی پوٹھوہار کے ہمراہ ڈی ایس پی کینٹ راجہ طیفور ،ایس ایچ او آراے بازار طارق مسعود اور ملزمان گینگز کو گرفتار کرنے والے افسران و ملازمان بھی شامل تھے ۔ایس پی پوٹھوہار نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دونوں گینگز کے ملزمان تاریک اور ویران راستوں پر کھڑے ہوکر اسلحہ کی نوک پر عوام سے لوٹ مار کرتے تھے اور پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکلوں کو چوری کرتے تھے ۔سنی گینگ کے گرفتار شدہ ملزمان میں محمد ثقلین عرف سنی،ملک مبین بہادر،محمد حریر،محمد وقاص اور محمد عاقب شامل ہیں جبکہ بیدار گینگ میں ملزمان ابوبکر صدیق اور محمد فیصل شامل ہیں ۔دونوں گینگ کے ملزمان سے مجموعی طور پر 04عدد موٹر سائیکل،07عد دموبائل فونز،20ہزار روپے نقد ،05پستول30بور ، 02عدد ریوالور معہ26روندبھی برآمد کرلیے گئے ۔گرفتار ملزمان کے انکشافات پر مزید گرفتاریوں اور مال مسروقہ کی برآمدگی متوقع ہے ۔