کوٹلی ستیاں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر میں تاخیر کی وجوہات معلوم کر کے عدالت کو آگاہ کےا جائے
راولپنڈی(نیوزرپورٹر) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس فرخ عرفان خان نے کوٹلی ستیاں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کے حوالے سے دائر رٹ پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کوہدایت کی ہے کہ وہ دس دن کے اندر جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر میں تاخیر کی وجوہات معلوم کر کے عدالت کو آگاہ کریں عدالت عالےہ مےںکوٹلی ستیاںجوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر میں تاخیر کے خلاف راجہ صائم الحق ستی ایڈووکیٹ نے رٹ دائر کر رکھی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ راولپنڈی ڈویثرن بھر میںجوڈیشنل کمپلیکس تعمیر کر دیے گئے ہیں مگر کوٹلی ستیاں کے مکین تاحال اس سے محروم ہیں ،عدالت عالےہ نے دائررٹ کی سماعت 3 اکتوبرتک ملتوی کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لےا ہے۔