ٹی بی اور سگ گز یر گی کے خلاف مشترکہ مہم پر ا تفاق

09 ستمبر 2017

کراچی (ہیلتھ رپورٹر)صحت کی سہولیا ت کے حوالے سے کے ایم سی اور انڈس اسپتال میں معاہدہ طے پا گیا،بلدیہ عظمیٰ کراچی اور انڈس اسپتال کے درمیان دو مفاہمتی یادداشتوں (MoU)پر دستخط کئے گئے ہیں جس کے تحت کراچی میں ٹی بی اور کتے کے کاٹنے سے پیدا ہونے والی مختلف بیماریوں (رے بیز)کے سدباب کے لئے مشترکہ جدوجہد کی جائے گی۔ جمعہ کی صبح میئر کراچی وسیم اختر اور انڈس اسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عبدالباری خان نے ان یادداشتوں پر دستخط کئے،مفاہمتی ےادداشت کے مطابق کے ایم سی اور انڈس اسپتال مشترکہ طور پر ٹی بی اور کتے کے کاٹنے سے ہونے والی بیماری رے بیز کے خاتمے کےلئے مہم چلائیں گے، اس موقع پر مشیر مالیات ڈاکٹر اصغر عباس، سٹی کونسل میں قائدایوان اسلم آفریدی، چیئرمین آراضیات کمیٹی سید ارشد حسن، انڈس اسپتال کے شعبہ انفیکشنز ڈیزیز کی سربراہ ڈاکٹر نسیم صلاح الدین، سینئر منیجر عقیقہ بتول اور دیگر بھی موجود تھے۔ میئر کراچی وسیم اختر نے اس موقع پر کہا کہ کراچی میں تیزی سے پھیلتی ہوئی بیماری ٹی بی کے خلاف مہم چلائی جائے گی جبکہ شہریوں کو کتے کے کاٹنے پر ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے گی،آوارہ کتوں کو اینٹی رے بیز