برمی مسلما نوں کے قتل عام کے بعد عالم اسلام کی خا موشی المیہ ہے ، نا صر عباس تقوی

09 ستمبر 2017

کراچی (نیوز رپورٹر)شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے برما میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں بے گناہ مسلمان مرد،عورتوں اور معصوم بچوں کے قتل ِعام کے باوجودعالمی انسانی حقوق کے تحفٔظ کے دعوے داروں کی مجرمانہ خاموشی عالم اسلام میں تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے ہزاروں افراد کے قتل ِعام کے باوجوداقوامِ متحدہ اور(او،آئی،سی) کا کوئی واضح کردار نظر نہیں آتالگتا یہ ہے کہ اقوام ِمتحدہ اور (او،آئی،سی)کا ادارہ امریکہ اور اسرائیل کے تحفٔظ کے لیے بنایا گیا ہے کہ جنھیںفلسطین،کشمیر،برما،یمن اور اس ہی طرح کے دوسرے ممالک میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم دیکھائی نہیں دیتے۔