برما کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں‘ پی پی وسطی

09 ستمبر 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی ضلع وسطی کے سابق انفارمیشن سیکریٹری افضال احمد‘ احمد فہیم‘ سید اعجاز الدین شاہ‘ اسماعیل کھتری‘ اسلم سومرو‘ طارق نعیم‘ محمد اصغر لعل‘ حسین ابراہیم کاکا‘ شیر افضل تنولی‘سہیل دہلوی‘ ذاکر بلتی‘رائو محمد نوید‘ عبدالقدوس‘ ظفر حسن بابو‘ سید مسعود حسین دیگر نے روہنگیا کے مسلمانوں پر برما حکومت کے ظلم و قتل و غارت گری اورمسلمانوں کے دشمن اسرائیل کی جانب برما حکومت کو مسلمانوں کی خون ریزی کیلئے100 ٹینک‘ اسلحہ و دیگر ہتھیار‘ کشتیاں فروخت کرنے کی مذمت کی ہے اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے برما کے مسلمانوں پر وحشیانہ مظالم کے خلاف احتجاجاً سفارتی تعلقات منقطع کئے جائیں ۔