نیو کراچی زون ،صفائی ستھرائی میں نا کا می کے ذمہ دار افسر عہد ے پر برا جما ن

09 ستمبر 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی کے ڈپٹی ڈائیریکٹر سینی ٹیشن اسلم بیگ بی پی ایس 17 عید الاضحی کے موقع پر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے میں بری طرح ناکام رہے جبکہ عید الاضحی سے پہلے بھی نیو کراچی زون میں صفائی ستھرائی کی صورتحال انتہائی خراب تھی۔ نیو کراچی زون کے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ منتخب نمائندوں کو بدنام کرنے والے ایسے افسران کو فوری برطرف کیا جائے۔نارتھ کراچی سیکٹر 11سی۔ 11بی۔11۔اے۔5سی۔5بی اور 5اے میں عیدالاضحی کے تیسرے دن بھی آلائیشیں کا ڈھیر لگارہا جبکہ اب بھی نیوکراچی زون کے بعض علاقوں میں آلائشیں اورقربانی کی باقیات گل سڑ رہی