فائر اکیڈمی کے قیام میں رکاوٹیں دور کی جائیں:امان آفریدی

09 ستمبر 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فائر بریگیڈ کمیٹی کے چیئرمین امان خان آفریدی نے کہا ہے کہ بلدیہ ٹائون میں فائر اکیڈمی کے قیام میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں گے اور تجاوزات کا خاتمہ کرکے موجودہ دور سے ہم آہنگ اور فائر اکیڈمی کے قیام کو ممکن بنایا جائے گا ، یہ بات انہوں نے میئر کراچی وسیم اختر سے محکمہ فائربریگیڈ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے قائم کی جانے والی فائر اکیڈمی سے متعلق تفصیلی گفتگو کے موقع پر کہی، میئر کراچی نے کہا کہ سٹی کونسل کی فائر بریگیڈ کمیٹی فائر اکیڈمی کے قیام کی نگرانی کرے اس کے قیام کو ممکن بنائے، انہو ںنے کہا کہ پوری دنیا میں فائر فائٹر کو ایک خاص مقام حاصل ہوتا ہے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے انہیں جدید آلات سے لیس کرنے کے ساتھ ساتھ موجودہ تقاضوں کے مطابق تعلیم و تربیت فراہم کرنا بھی ضروری ہے۔