انسٹیٹیو ٹ آ ف بزنس مینجمنٹ میں یو تھ کا نفرنس کا انعقاد
کراچی (نیو ز رپو رٹر) یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ ( سی بی ایم) میں یوتھ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔جس کے مہمان خصوصی پروفیسر غلام مجتبیٰ تھے۔ اس موقع پر پروفیسر غلام مجتبیٰ نے عوا م کو تاکید کی کہ وہ تمام نسلی اور فرقہ وارانہ تقسیم کو چھوڑ کر متحد ہوجائیں ۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد،ایمان اور نظم وضبط کسی بھی ریاست کی کامیابی کے تین اہم ستون ہیں اس کے ساتھ ساتھ قابل اعتماد لیڈرشپ اور قانون کی حکمرانی بھی ضروری ہے۔انہوں نے پاکستان کو لاحق بیرونی اور اندرونی خطرا ت سے نمٹنے پر آرمڈ فورسز کے کردار کی بھی تعریف کی ۔