ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2017 ء کے نتائج کا اعلان

09 ستمبر 2017

کراچی (نیوز رپورٹر) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2017 ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیا ہے۔نتائج کے مطابق جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی آفرین بنت شمس الدین سیٹ نمبر173040 نے969 نمبرکے ساتھ پہلی ،حنا نظار بھائی بنت نظاربھائی سیٹ نمبر173055 نے 955 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ بلاول مبارک ولد محمد مبارک سیٹ نمبر173010 نے 947 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔