300اسکولوں کی بجلی منقطع کرنا قابل مذمت ہے:رابطہ کمیٹی
کراچی (خصوصی رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے کے الیکٹرک کی جانب سے 300 اسکولوں کی بجلی کاٹنے پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک نے یہ اقدام کرکے تعلیم دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہریوں کو بجلی فراہم کرنے میں ناکام ادارہ واجبات کو جواز بناکر تعلیمی اداروں کو نشانہ بنارہا ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الفور ان 300 اسکولوں کی بجلی بحال کی جائے اور واجبات کی وصولی کا ایک میکنزم بنانا ہوگا۔