پی سی بی نے آزادی کپ کے مےچز کےلئے آفیشلز کا اعلان کر دیا

09 ستمبر 2017

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے دوران شیڈول سیریز کیلئے پی سی بی نے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔ 12 ستمبر کو پہلے ٹی ٹونٹی میں علیم ڈار اور احسن رضا فیلڈ امپائر ہوں گے۔ دوسرا میچ 13 ستمبر کو شیڈول ہے جس میں احمد شہاب اور شوزب رضا کو منصف مقرر کیا گیا ہے۔پندرہ ستمبر کو ہونے والا آخری ٹی ٹونٹی امپائر احسن اور شوزب رضا کی نگرانی میں ہو گا۔ آئی سی سی نے تینوں میچز کے لئے ریفری کے فرائض سابق ویسٹ انڈین کپتان رچی رچرڈسن کو سونپ رکھے ہیں۔