ڈیوس کپ‘ اعصام‘ عقیل‘ عابد اور شہزاد پاکستان کی نمائندگی کرینگے
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ٹینس فیڈریشن نے 15 سے 17 ستمبر تک تھائی لینڈکے خلاف ڈیوس کپ ایشیاءاوشیانہ گروپ ٹو کے فائنل میچ کیلئے پاکستان ٹینس ٹیم کیلئے ٹرائلز مکمل کر لئے۔ پاکستان کے بین الاقوامی ٹینس سٹار ایصام الحق قریشی اور قومی چیمپئن عقیل خان کو ان ٹرائلز سے مستثنیٰ قرار دیا گیا تھا۔ جبکہ ٹرائلز میں شہزاد خان‘ محمد عابد‘ مزمل مرتضیٰ اور عابد علی اکبر نے حصہ لیا۔ ٹرائلز میچز کے بعد شہزاد خان اور محمد عابد نے مخالف کھلاڑیوں کو شکست دے کر قومی ٹیم میں منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔