معطل کرکٹر شرجیل خان کے کیس کا 66 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری

09 ستمبر 2017

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبیونل نے سپاٹ فکسنگ میں معطل کرکٹر شرجیل خان کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔اینٹی کرپشن ٹریبیونل نے سپاٹ فکسنگ میں معطل کرکٹر شرجیل خان کے کیس کا 66 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے جسے جلد پبلک کر دیا جائے گا۔ کرکٹر کے وکیل شیغان اعجاز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے میں بہت سی چیزیں ہمارے حق میں ہیں، 14 روز میں فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔ ڈھائی برس کی معطل سزا اور جرمانہ نہ ہونا ہماری بڑی کامیابی ہے۔