بیوی میرے لئے خوش قسمت ثابت رومان ‘ اکیلئے کہیں نہیں جانے دونگی : عائشہ
لاہور+کراچی(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) فاسٹ باولر رومان رئیس نے کہا ہے کہ میری بیوی میرے لئے بہت خوش قسمت ثابت ہوئی ،جب ان سے میری منگنی ہو ئی تو چمپئینزٹرافی میں کھیلا۔ ڈیبیو کی طرح شادی کا دن بھی اہم ہے۔اپنے ولیمہ کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ورلڈ الیون کیخلاف میچوں کیلئے تیار ہیں ۔عائشہ رومان کا کہنا ہے کہ رومان کی زندگی کا حصہ بننے پرفخر ہے ،دعا ہے کہ یہ پاکستان کرکٹ میں اپنا ایک نمایاں نام بنائیں۔