قومی انڈر 16 ہاکی چیمپیئن شپ کا فائنل راونڈ ملتوی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور میں ورلڈ الیون کی آمد اور نیشنل اسمبلی کے حلقہ 120 کے الیکشن کے باعث پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی انڈر 16 ہاکی چیمپیئن شپ کا فائنل راونڈ ملتوی کر دیا ہے۔ فیڈریشن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق انڈر 16 چیمپیئن شپ کے نئے شیڈول کا اعلان 17 ستمبر کے بعد کیا جائے گا۔