ٹی وی اور سٹیج میں فرق ضروری ہے :زارا اکبر
لاہور (کلچرل رپورٹر) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کی مقبول اداکارہ زارا اکبر نے کہا ہے کہ موجودہ دور کے ٹی وی چینلز پر پروگراموں میں تھیٹر کے اداکاروں کی غیر مہذب گفتگو اور جگت بازی سے عوام کو اچھا تاثر نہیں مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دور حاضر کے ٹی وی پروگرامز کسی تھیٹر کے ہال کا منظر پیش کر رہے ہیں ۔ ٹی وی اور سٹیج میں فرق ہونا ضروری ہے ۔ زارا اکبر نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ پروگراموں میں اچھی ، معیاری اور مہذب کامیڈی کی جائے جس سے عوام کو کائی اچھا پیغام مل سکے ۔
، قوم اور ملت کی صحیح معنوں میں اصلاح ہو سکے ۔