ایشیائی ہاکی کو یورپ کے ہم پلہ بنائیں گے : رانا مجاہد

09 ستمبر 2014

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنل اولمپئن رانا مجاہد علی نے کہا کہ ایشین ہاکی فیڈریشن میں اختر رسول چوہدری کو ایگزیکٹو بورڈ میں اور میرا نائب صد ر منتخب ہو نا اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان کو آج بھی ایشیائی ہاکی میںسب سے اہم مقام حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ ہم خطے میں ہاکی کے فروغ کی خاطر اپنا کردار احسن طریقے سے انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ ایشیائی ہاکی کو دوبارہ یورپین ہاکی کے ہم پلہ بنایا جائے۔