اردنی شہزادہ اقوام متحدہ کا نیا ہائی کمشنر ہیومن رائٹس تعینات

09 ستمبر 2014

نیویارک (نمائندہ خصوصی) اقوام متحدہ کے نئے ہائی کمشنر برائے ہیومن رائٹس زید راعد زید الحسین نے انتہا پسندی کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ عراق اور شام کے تنازعات حل کرنے کیلئے ایکشن لیا جائیگا۔ وہ یہ عہدہ سنبھالنے والے پہلے عرب مسلمان ہیں۔ وہ جنیوا میں ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک میں بچوں اور خواتین کا استحصال ہو رہا ہے۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں ملوث افراد کا محاسبہ کیا جانا چاہئے۔ زید اردن کے شہزادے ہیں وہ اقوام متحدہ میں بطور سفیر خدمات انجام دے چکے ہیں۔