صومالیہ: خود کش حملہ‘ 12 افراد ہلاک
موغا دیشو (رائٹرز+ اے ایف پی) صومالیہ میں خود کش کار بم دھماکے میں 12 شہری مارے گئے۔ سکیورٹی حکام نے بتایا بمبار افریقی یونین کے امن مشن کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔
مودی29 ستمبر کو اوباما سے ملاقات کرینگے
واشنگٹن (اے ایف پی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 29 ستمبر کو صدر اوباما سے ملاقات کرینگے۔ ترجمان نے بتایا ملاقات سے سٹرٹیجک شراکت داری مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔